المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو البختري، عن ابن عباس باب: ابوبختری کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12634
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ، فَقَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ، وَحَتَّى يُؤْوَى» قُلْتُ: مَا يُؤْوَى؟ , فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: «حَتَّى يُجْرَزَ أَوْ يُحْرَزَ»ترجمہ
ابوالبختری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں میں سلم (پیشگی بیع) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے کھجور کے درخت کی بیع سے منع فرمایا جب تک اس میں سے کھایا نہ جا سکے، اور جب تک وہ محفوظ نہ ہو جائے۔“ میں نے پوچھا: محفوظ ہونے سے کیا مراد ہے؟ تو مجلس میں موجود ایک آدمی نے کہا: ”یہاں تک کہ وہ کاٹا یا محفوظ کر لیا جائے۔“