المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طريف بن ميمون، عن ابن عباس باب: طریف بن میمون کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12635
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، ثنا الْمُحَارِبِيُّ أَنَّهُ: سَمِعَ الْأَعْمَشَ ذَكَرَ عَنْ طَرِيفِ بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعُهُ قَالَ: «مَا مِنْ رَجُلٍ وَلِيَ عَشَرَةً إِلَّا أُتِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَهُ، وَبَيْنَهُمْ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مرفوعاً روایت کرتے ہیں: ”جو آدمی دس افراد کا ذمہ دار بنایا جائے، اسے قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن سے بندھا ہو گا، یہاں تک کہ اس کے اور ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔“