المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن أبي ثابت، عن ابن عباس باب: حبیب بن ابی ثابت کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12628
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: {وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْأَوْنَ عَنْهُ} [الأنعام: ٢٦] «نَزَلَتْ فِي أَبِي طَالِبٍ كَانَ يَنْهَى عَنْ أَذَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَنْأَى عَنِ اتِّبَاعِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”اور وہ (لوگوں کو) اس سے روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور رہتے ہیں“ [الأنعام: 26] کے بارے میں فرماتے ہیں: یہ ابوطالب کے بارے میں نازل ہوئی، وہ نبی کریم ﷺ کو تکلیف دینے سے (لوگوں کو) روکتے تھے، لیکن خود آپ ﷺ کی پیروی سے دور رہتے تھے۔