حدیث نمبر: 12624
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَكَّةُ حَرَمُ اللهِ الْمُحَرَّمُ لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا، وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا، وَلَا يُخَافُ وَحْشُهَا» قَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللهِ , إِلَّا الْإِذْخِرَ فَإِنَّهُ لِقَيْنِنَا، وَلِظُهُورِ بُيُوتِنَا. قَالَ: «إِلَّا الْإِذْخِرَ»
ترجمہ

حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مکہ اللہ کا حرم ہے، محترم ہے، نہ اس کی گھاس کاٹی جائے، نہ اس کے درخت کاٹے جائیں، اور نہ اس کے جنگلی جانوروں کو خوفزدہ کیا جائے۔“ عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سوائے اذخر (گھاس) کے، کیونکہ یہ ہمارے لوہار کے کام اور ہمارے گھروں کی چھتوں کے لیے ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوائے اذخر کے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12624
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 130، حدیث 12678