المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زائدة بن عمير، عن ابن عباس باب: زائدہ بن عمیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12610
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الْآمِدِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: «رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ سُنَّةُ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
زائدہ بن عمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سفر کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”دو دو رکعتیں، یہ تمہارے نبی ﷺ کی سنت ہے۔“