المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الضحاك، عن ابن عباس باب: ضحاک کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12590
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِالْمَدِينَةِ مِنْ غَيْرِ عِلَّةٍ» فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا أَرَادَ بِذَلِكَ؟ قَالَ: «التَّوَسُّعَ عَلَى أُمَّتِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مدینہ میں بغیر کسی عذر کے ظہر اور عصر، اور مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: آپ ﷺ کا اس سے کیا مقصد تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”اپنی امت پر آسانی پیدا کرنا۔“