حدیث نمبر: 12564
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي اللَّيْثِ، ثنا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ قَابُوسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، {أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ} [الإسراء: ٨٠] قَالَ: " مَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ بِمَكَّةَ , فَنَزَلَتْ: {قُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ} [الإسراء: ٨٠] ، فَهَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ "
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”مجھے سچائی کے ساتھ داخل کر اور سچائی کے ساتھ نکال“ [الإسراء: 80] کے بارے میں فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ مکہ میں دس سال ٹھہرے، پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”کہہ دیجیے: اے میرے رب! مجھے سچائی کے ساتھ داخل کر اور سچائی کے ساتھ نکال“ [الإسراء: 80]، تو آپ ﷺ مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12564
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 109، حدیث 12618