المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو ظبيان عن ابن عباس باب: ابوظبیان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12558
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ فَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا، فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا، فَقَالَ لَهُ: «أَمَا تَسْتَاكُ؟» قَالَ: إِنِّي لِأَفْعَلُ، وَلَكِنْ لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ، «فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا فَأَقْرَاهُ وَقَضَى حَاجَتَهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اللہ ﷺ کے پاس دو آدمی آئے، دونوں کی حاجت ایک ہی تھی، ان میں سے ایک نے سلام کیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے منہ سے بدبو محسوس کی، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم مسواک نہیں کرتے؟“ اس نے کہا: میں کرتا تو ہوں، لیکن تین دن سے مجھے کھانا نصیب نہیں ہوا۔ آپ ﷺ نے ایک آدمی کو حکم دیا تو اس نے اسے کھانا کھلایا اور اس کی حاجت پوری کی۔