المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند تميم الداري باب: سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1254
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا خَالِدُ، حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ» ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لِلَّهِ، وَمَلَائِكَتَهُ، وَلِرَسُولِهِ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ أَوِ الْمُسْلِمِينَ، وَعَامَّتِهِمْ»ترجمہ
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تین بار فرمایا: ”بے شک دین خیرخواہی ہے“ صحابہ نے عرض کیا: کس کے لیے، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے لیے، اس کے فرشتوں کے لیے، اس کے رسول کے لیے، مومنوں یا مسلمانوں کے پیشواؤں کے لیے، اور عام لوگوں کے لیے۔“