المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الشعبي عن ابن عباس باب: شعبی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا ثَابِتُ بْنُ عَبَّاسٍ أَبُو بَكْرٍ الْأَحْدَبُ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ , إِنِّي لَأُحِبُّكَ حَتَّى إِنِّي لَأَذْكُرُكَ، فَلَوْلَا أَنِّي أَجِيءُ فَأَنْظُرُ إِلَيْكَ ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسِي تَخْرُجُ، فَأَذْكُرُ أَنِّي إِنْ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ صِرْتُ دُونَكَ فِي الْمَنْزِلَةِ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيَّ، وَأُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَكَ فِي الدَّرَجَةِ، " فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَمَنْ يُطِعِ اللهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ} [النساء: ٦٩] الْآيَةَ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَلَاهَا عَلَيْهِ "سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ! میں آپ سے اتنی محبت کرتا ہوں کہ آپ کو یاد کرتا رہتا ہوں، اگر میں آ کر آپ کو دیکھ نہ لوں تو مجھے لگتا ہے میری جان نکل جائے گی۔ اور مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں جنت میں گیا تو درجے میں آپ سے نیچے رہوں گا، یہ بات مجھ پر گراں گزرتی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ درجے میں آپ کے ساتھ ہی رہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے کوئی جواب نہ دیا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور جو کوئی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ نے انعام فرمایا“ [النساء: 69] آخر آیت تک۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اسے بلایا اور یہ آیت پڑھ کر سنائی۔