المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12470–12502) باب: (احادیث 12470 تا 12502)
حدیث نمبر: 12494
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا هُوَيْرُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ وَرْقَاءَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِنَ الْغَائِطِ، ثُمَّ قَعَدَ فَطَعِمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ , أَلَا تَوَضَّأُ؟ قَالَ: «إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ لِلصَّلَاةِ، فَأَمَّا الطَّعَامُ فَلَا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ قضائے حاجت سے نکلے، پھر بیٹھ کر کھانا کھایا۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے تو نماز کے لیے وضو کا حکم دیا گیا ہے، رہا کھانا، تو اس کے لیے نہیں۔“