المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12444
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُحَمَّدٍ، مَوْلَى آلِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعِكْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ النَّبَّاشُ بْنُ قَيْسٍ: إِنَّ رَبَّكَ بَخِيلٌ لَا يُنْفِقُ "، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {قَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ} [المائدة: ٦٤]ترجمہ
سیدنا سعید بن جبیر اور عکرمہ دونوں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں: یہود میں سے ایک آدمی جسے نباش بن قیس کہا جاتا تھا، کہنے لگا: تمہارا رب بخیل ہے، خرچ نہیں کرتا۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”یہود کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے، انہی کے ہاتھ بندھے رہیں اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کی وجہ سے ان پر لعنت ہو، بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں، وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے“ [المائدة: 64]۔