المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند تميم الداري باب: سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1242
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَازِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ الذِّمَارِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَتَمِيمٍ الدَّارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ، كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَالْقِنْطَارُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، يَقُولُ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ: اقْرَأْ وَارْقَ لِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً، حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ آيَةٍ مَعَهُ، يَقُولُ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ لِلْعَبْدِ: اقْبِضْ، فَيَقُولُ الْعَبْدُ بِيَدِهِ يَا رَبُّ أَنْتَ أَعْلَمُ، فَيَقُولُ بِهَذِهِ الْخُلْدَ، وَبِهَذِهِ النَّعِيمَ "ترجمہ
سیدنا فضالہ بن عبید اور سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی ایک رات میں دس آیات پڑھے، اس کے لیے ایک قنطار لکھا جائے گا، اور قنطار دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے، تو جب قیامت کا دن ہو گا تو تیرا رب عزوجل فرمائے گا: پڑھتے جاؤ اور ہر آیت پر ایک درجہ چڑھتے جاؤ، یہاں تک کہ وہ آخری آیت تک پہنچ جائے گا جو اس کے پاس ہے، تیرا رب عزوجل اس بندے سے فرمائے گا: اپنے ہاتھ بند کر لو، تو بندہ اپنے ہاتھ سے کہے گا: اے رب! تو ہی بہتر جانتا ہے، تو وہ فرمائے گا: اس ہاتھ میں ہمیشگی ہے، اور اس میں نعمت ہے۔“