المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12407
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً، جَاءَتْ بِابْنٍ لَهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ , إِنَّ ابْنِي بِهِ جُنُونٌ، وَإِنَّهُ يَأْخُذُهُ عِنْدَ غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا فَيَخْبُثُ عَلَيْنَا، فَمَسَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدْرَهُ، وَدَعَا فَثَعَّ ثَعَّةً، فَخَرَجَ مِنْ جَوْفِهِ مِثْلُ الْجَرْوِ الْأَسْوَدِ، فَشُفِيَ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہا: یا رسول اللہ! میرے بیٹے کو جنون کا عارضہ ہے، یہ ہمارے دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت اسے آ جاتا ہے اور یہ ہمارے سامنے بدحال ہو جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی، تو وہ ایک دفعہ الٹی ہوا اور اس کے پیٹ سے کالے کتے کے بچے کی مانند کوئی چیز نکلی، اور وہ شفایاب ہو گیا۔