المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12405
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صَبِيحٍ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ , فَقَالَ لَهَا: «مَا يَمْنَعُكِ مِنَ الْحَجِّ؟» قَالَتْ: لَمْ يَكُنْ لَنَا إِلَّا نَاضِحٌ غَزَا عَلَيْهِ أَبِي وَزَوْجِي، فَقَالَ لَهَا: «اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ فَإِنَّهَا لَكِ حَجَّةٌ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی تو آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تمہیں حج سے کس چیز نے روک رکھا ہے؟“ اس نے کہا: ہمارے پاس صرف ایک پانی ڈھونے والا اونٹ تھا جس پر میرے والد اور میرے شوہر جہاد پر گئے ہوئے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کر لو، وہ تمہارے لیے حج کے برابر ہے۔“