المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12403
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، وَكَانَتْ لَيْلَتُهَا، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِذُؤَابَتِي، أَوْ بِشَعْرِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، اور وہ ان کی باری کی رات تھی۔ نبی کریم ﷺ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو میں آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا۔ آپ ﷺ نے میری چوٹی، یا (راوی کو شک ہے) میرے بالوں سے پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا۔