المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12373
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا عَلِيُّ بْنَ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، {فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ} [الواقعة: ٧٥] قَالَ: «نَزَلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، ثُمَّ نَزَلَ نُجُومًا بَعْدُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”پس میں ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی قسم کھاتا ہوں“ [سورۃ الواقعہ: 75] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”قرآن یکبارگی آسمانِ دنیا پر نازل ہوا، پھر اس کے بعد تھوڑا تھوڑا کر کے نبی کریم ﷺ پر نازل ہوا۔“