المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12372
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «مَنْ كَانَ أَصْبَحَ مِنْكُمْ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ لَمْ يُصْبِحْ صَائِمًا، فَلَا يَأْكُلَنَّ شَيْئًا، فَإِنَّ هَذَا يَوْمٌ نُصِرَ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ، فَصَامَتْهُ الْيَهُودُ شُكْرًا فَنَحْنُ أَحَقُّ بِالشُّكْرِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عاشورہ کے دن نمازِ فجر پڑھی، جب فارغ ہوئے تو فرمایا: ”جو تم میں سے آج روزے کی حالت میں صبح کرے وہ اپنا روزہ مکمل کرے، اور جو روزے کے بغیر صبح کرے وہ کچھ بھی نہ کھائے، کیونکہ یہ وہ دن ہے جس میں موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر فتح دی گئی، تو یہود نے شکرانے کے طور پر اس کا روزہ رکھا، اور ہم شکر ادا کرنے کے زیادہ حق دار ہیں۔“