المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12353
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ حُمَيْدٍ الضَّبِّيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: أَوْصِنِي، فَقَالَ: «أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللهِ، وَإِيَّاكَ وَذِكْرَ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا سَبَقَ لَهُمْ»ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا: مجھے نصیحت کیجیے۔ انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرتا ہوں، اور محمد ﷺ کے صحابہ کے بارے میں برا کہنے سے بچنے کی، کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ ان کے لیے کیا بلند مقام مقدر ہو چکا ہے۔“