حدیث نمبر: 12351
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: {وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ} [البقرة: ٢٥٥] قَالَ: «مَوْضِعُ الْقَدَمَيْنِ، وَلَا يُقْدَرُ قَدْرَ عَرْشِهِ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے“ [سورۃ البقرہ: 255] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”یہ اللہ کے دونوں قدموں کی جگہ ہے، اور اس کے عرش کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12351
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 39، حدیث 12404