المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12348
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَنْزَلَ اللهُ: {إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا} «الْخُرُوجُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”سوائے ان کمزور مردوں، عورتوں اور بچوں کے جو نہ کوئی تدبیر کر سکتے ہیں اور نہ کوئی راستہ پا سکتے ہیں“ [سورۃ النساء: 98] — اس سے مراد رسول اللہ ﷺ کی طرف ہجرت کر کے نکلنا ہے، جس سے وہ عاجز تھے۔