حدیث نمبر: 12313
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ نَامَ، ثُمَّ قَامَ، قَالَ: «اسْتَيْقَظَ الْغُلَامُ، أَقَامَ الْغُلَامُ؟» فَجِئْتُ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَحَوَّلَنِي، عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى خَمْسَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ، أَوْ قَالَ: خَطِيطَهُ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ "
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات کو ٹھہرا، تو نبی کریم ﷺ نے نماز پڑھی، پھر آئے اور چار رکعت پڑھی، پھر سو گئے، پھر اٹھے تو فرمایا: ”کیا لڑکا بیدار ہوا؟ کیا لڑکا کھڑا ہوا؟“ تو میں آیا اور آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ ﷺ نے مجھے دائیں جانب کر دیا، پھر پانچ رکعت پڑھی، پھر دو رکعت پڑھی، پھر سو گئے یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کی خراٹوں کی آواز سنی، پھر نماز کے لیے تشریف لے گئے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12313
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 25، حدیث 12365