حدیث نمبر: 12312
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا أَبُو مَرْيَمَ، ثَنا الْحَكَمُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ , فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ , إِنَّ أُمِّي نَذَرَتْ أَنْ تَصُومَ شَهْرًا، وَإِنَّهَا تُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَصُومَ. قَالَ: «أَرَأَيْتِ لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكِ دَيْنٌ أَكُنْتِ قَاضِيَةً؟» ، قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: «دَيْنُ اللهِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضَى»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ! میری ماں نے ایک مہینے کے روزے کی نذر مانی تھی اور روزہ رکھنے سے پہلے فوت ہو گئیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بتاؤ، اگر تمہاری ماں پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کا قرض ادا کرنے کا زیادہ حق دار ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12312
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 25، حدیث 12364