المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بهز باب: سیدنا بہز رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1231
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الْمِصِّيصِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ، ثنا الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا ثُبَيْتُ بْنُ كَثِيرٍ الْبَصْرِيُّ الضَّبِّيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ بَهْزٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ عَرْضًا، وَيَشْرَبُ مَصًّا، ويَتَنَفَّسُ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ: «هُوَ أَهْنَأُ، وَأَمْرَأُ، وَأَبْرَأُ»ترجمہ
سعید بن مسیب سیدنا بہز رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ مسواک چوڑائی میں کرتے، اور گھونٹ گھونٹ پانی پیتے، اور تین سانسوں میں پیتے، اور فرماتے: ”یہ زیادہ خوشگوار، ہضم میں آسان اور صحت کے لیے بہتر ہے۔“