المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن عثمان ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو الْأَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْمَعَافِرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ثَوْرٍ الْفَهْمِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: «لَقَدِ اخْتَبَأْتُ عِنْدَ رَبِّي عَشْرًا، إِنِّي لَرَابِعُ أَرْبَعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ، وَمَا تَعَنَّيْتُ، وَلَا تَمَنَّيْتُ، وَلَا وَضَعْتُ يَمِينِي عَلَى فَرْجِي، مُنْذُ بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا مَرَّتْ عَلَيَّ جُمُعَةٌ مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا وَأَنَا أَعْتِقُ فِيهَا رَقَبَةً، إِلَّا أَنْ لَا يَكُونَ عِنْدِي فَأَعْتِقَهَا بَعْدَ ذَلِكَ، وَلَا زَنَيْتُ فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ»…یزید بن عمرو المعافری کہتے ہیں: میں نے ابوثور الفہمی کو یہ بیان کرتے سنا کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب کے پاس دس چیزیں چھپا رکھی ہیں: میں اسلام میں چار میں سے چوتھا شخص ہوں، اور میں نے کبھی تکلف سے کوئی کام نہیں کیا، نہ کوئی ناجائز تمنا کی، اور جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی ہے میں نے کبھی اپنا دایاں ہاتھ اپنی شرمگاہ پر نہیں رکھا۔ اور جب سے میں مسلمان ہوا ہوں مجھ پر کوئی جمعہ ایسا نہیں گزرا جس میں، میں نے ایک غلام آزاد نہ کیا ہو، سوائے اس کے کہ میرے پاس غلام نہ ہو تو پھر بعد میں آزاد کروں۔ اور میں نے نہ زمانہ جاہلیت میں زنا کیا اور نہ اسلام میں۔“