❮
❯
حدیث نمبر: 12278
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ , إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرٍ، أَفَأَقْضِيهِ عَنْهَا؟ قَالَ: «لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ عَنْهَا؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَدَيْنُ اللهِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضَى» . قَالَ سُلَيْمَانُ: فَقَالَ الْحَكَمُ، وَسَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ وَنَحْنُ جَمِيعًا جُلُوسٌ حِينَ حَدَّثَ مُسْلِمٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ: سَمِعْنَا مُجَاهِدًا يَذْكُرُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میری ماں فوت ہو گئیں اور ان پر ایک مہینے کے روزے تھے، کیا میں ان کی طرف سے قضا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہاری ماں پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اللہ کا قرض ادا کرنے کا زیادہ حق دار ہے۔“ سلیمان (اعمش) رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب مسلم نے یہ حدیث بیان کی اور ہم سب بیٹھے ہوئے تھے تو حکم اور سلمہ بن کہیل رحمہما اللہ نے کہا: ہم نے مجاہد رحمہ اللہ کو یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے سنا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12278
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 14، حدیث 12330