المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12265
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلَكْتُ قَالَ: «وَمَا أَهْلَكَكَ؟» قَالَ: حُوَّلْتُ رَحْلِيَ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا حَتَّى نَزَلَتْ: {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَائْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ} ، يَقُولُ: أَقْبِلْ وَأَدْبِرْ، وَاتَّقِ الدَّمَ، وَالْحُيَّضَترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: یا رسول اللہ! میں ہلاک ہو گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے ہلاک کیا؟“ انہوں نے کہا: میں نے اپنی سواری کا رخ بدل لیا (یعنی اپنی بیوی کے پاس مختلف انداز سے گیا)۔ آپ ﷺ نے انہیں کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں، تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ“، یعنی آگے سے آؤ یا پیچھے سے، اور خون سے بچو، اور حالتِ حیض میں تعلق قائم کرنے سے۔