المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12215
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا أَبُو مَرْيَمَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا خَطَبَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ طَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ كَلَامِهِ، وَقَالَ: «إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے خطاب کیا تو نبی کریم ﷺ نے ان کی گفتگو کے دوران مداخلت کی اور فرمایا: ”بلاشبہ بعض بیان جادو کا اثر رکھتے ہیں۔“