المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو معبد، عن ابن عباس باب: ابومعبد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12153
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبِةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ مَعَ امْرَأَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، وَلَا تُسَافِرُ إِلَّا مَعَ امْرَأَةٍ، وَلَا يَدْخُلُ عَلَيْهَا رَجُلٌ إِلَّا مَعَ مَحْرَمٍ» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ امْرَأَتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً، وَإِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا قَالَ: «فانْقَلِبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہا نہ ہو مگر یہ کہ اس کے ساتھ محرم ہو، اور وہ محرم کے بغیر سفر نہ کرے، اور نہ کوئی مرد اس کے پاس جائے مگر محرم کے ساتھ۔“ اس پر ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میری بیوی حج کے لیے نکل چکی ہے اور مجھے فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“