المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو معبد، عن ابن عباس باب: ابومعبد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12150
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَخْلُو رَجُلٌ مَعَ امْرَأَةٍ، وَلَا يُسَافَرُ مَعَهَا إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ جَيْشَ كَذَا وَكَذَا وَامْرَأَتِي حَاجَّةٌ، قَالَ: «فَحُجَّ مَعَ امْرأتِكَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ رہے، اور نہ اس کے ساتھ سفر کرے مگر یہ کہ اس کے ساتھ محرم ہو۔“ اس پر ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں فلاں فلاں لشکر میں جانا چاہتا ہوں جبکہ میری بیوی حج پر جا رہی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی بیوی کے ساتھ حج کر۔“