المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو معبد، عن ابن عباس باب: ابومعبد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12149
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا وَامْرأَتِي حَاجَّةٌ فَقَالَ: «ارْجِعْ فَحُجَّ مَعَ امْرأتِكَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا نبی اللہ! میں فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہوں، جبکہ میری بیوی حج پر جا رہی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“