المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بشر أبو خليفة باب: سیدنا بشر ابوخلیفہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1207
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَاءُ، حَدَّثَتْنِي النَّوَّارُ بِنْتُ عُمَرَ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ مُسْلِمٍ، قَالَتْ: حَدَّثَنِي خَلِيفَةُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ أَبِيهِ بِشْرٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، ثُمَّ لَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَآهُ هُوَ وَابْنَهُ طَلْقًا مَقْرُونَيْنِ بِالْحَبَلِ، فَقَالَ: «مَا هَذَا يَا بِشْرُ؟» ، قَالَ: حَلَفْتُ لَئِنْ رَدَّ اللهُ عَلِيَّ مَالِي وَوَلَدِي لَأَحُجَّنَّ بَيْتَ اللهِ، مَقْرُونًا فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْحَبْلَ فَقَطَعَهُ، وَقَالَ لَهُمَا: «حُجَّا فَإِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ»ترجمہ
…تو نبی کریم ﷺ نے ان کا مال اور بیٹا انہیں واپس کر دیا، پھر نبی کریم ﷺ کی ان سے ملاقات ہوئی تو دیکھا کہ وہ اور ان کا بیٹا آزاد ہونے کے باوجود رسی میں بندھے ہوئے ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہے اے بشر؟“ انہوں نے کہا: میں نے قسم کھائی تھی کہ اگر اللہ نے میرا مال اور بیٹا مجھے واپس دلا دیا تو میں اللہ کے گھر کا حج رسی میں بندھ کر کروں گا، تو نبی کریم ﷺ نے وہ رسی پکڑی اور اسے کاٹ دیا، اور ان دونوں سے فرمایا: ”حج کرو، کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔“