المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بشر بن عصمة باب: سیدنا بشر بن عصمہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1206
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا مَجَاعَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعَبْدِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عِصْمَةَ، صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَزْدُ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ، أَغْضَبُ لَهُمْ إِذَا غَضِبُوا، وَأَرْضَى لَهُمْ إِذَا رَضُوا» فَقَالَ مُعَاوِيَةُ رَحِمَهُ اللهُ: إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ لِقُرَيْشٍ، فَقَالَ بِشْرٌ: «أَفَأَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ لَوْ كَذَبْتُ عَلَيْهِ جَعَلْتُهَا لِقَوْمِي»ترجمہ
سیدنا بشر بن عصمہ رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم ﷺ کے صحابی ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ازد مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، جب وہ ناراض ہوں تو میں ان کے لیے ناراض ہوتا ہوں، اور جب وہ راضی ہوں تو میں ان کے لیے راضی ہوتا ہوں“ تو معاویہ رحمہ اللہ نے کہا: یہ بات آپ ﷺ نے قریش کے بارے میں فرمائی تھی، تو بشر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا میں رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھوں؟ اگر میں آپ پر جھوٹ باندھتا تو اسے اپنی قوم کے لیے ہی باندھ لیتا۔“