حدیث نمبر: 12043
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ {شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أَنْزَلَ فِيهِ الْقُرْآنُ} [البقرة: ١٨٥] وَقَوْلِهِ {إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ} [الدخان: ٣] فَقَالَ: «إِنَّهُ قَدْ أُنْزِلَ فِي رَمَضَانَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ جُمْلَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ أُرْسِلَ عَلَى مَوَاقِعِ النُّجُومِ رِسْلًا فِي الشُّهُورِ وَالْأَيَّامِ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت ”رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا“ [سورۃ البقرہ: 185] اور آیت ”بے شک ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں نازل کیا“ [سورۃ الدخان: 3] کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ رمضان میں، شبِ قدر کو، ایک بابرکت رات میں، ایک ہی بار نازل کیا گیا، پھر تھوڑا تھوڑا کر کے مہینوں اور دنوں کے مطابق نازل کیا جاتا رہا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12043
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 391، حدیث 12095