المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12026
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: رَحَّلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَعَفَةَ أَهْلِهِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ بِلَيْلٍ، ثُمَّ جَاءَنَا وَاحِدًا وَاحِدًا حَتَّى يَضْرِب عَلَى فَخِذَيْهِ، فَكُنْتُ مِمَّنْ ضَرَبَ عَلَى فَخِذَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «يَا بُنَيَّ لَا تَرْمُوا جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر کے کمزور افراد کو رات ہی میں مزدلفہ سے روانہ کر دیا، پھر ہمارے پاس ایک ایک کر کے آئے یہاں تک کہ ہماری رانوں پر تھپکی دی، تو میں بھی ان میں سے تھا جن کی ران پر آپ ﷺ نے تھپکی دی، پھر فرمایا: ”اے میرے بیٹے! جب تک سورج طلوع نہ ہو، جمرہ عقبہ کو کنکری نہ مارنا۔“