المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12025
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ فِي الْهُدْنَةِ الَّتِي كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ، وَالْمُشْرِكُونَ عِنْدَ بَابِ النَّدْوَةِ مِمَّا يَلِي الْحَجَرِ، وَقَدْ تَحَدَّثُوا أَنَّ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ جَهْدًا وهَزْلًا، فَلَمَّا اسْتَلَمُوا الْحَجَرَ قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُمْ تَحَدَّثُوا أَنَّ بِكُمْ جَهْدًا وهَزْلًا فَارْمُلُوا الثَّلَاثَ أَشْوَاطٍ حَتَّى يَرَوْنَ أَنَّ بِكُمْ قُوَّةً» فَلَمَّا اسْتَلَمُوا الْحَجَرَ رَفَعُوا أَرْجُلَهُمْ فَرَمَلُوا فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ أَلَيْسَ يَزْعُمُونَ أَنَّ بِهِمْ جَهْدًا وهَزْلًا لَا يَرْضَوْنَ بِالْمَشْي حَتَّى يَسْعَوْنَ سَعْيًاترجمہ
…اور وہ (مشرکین) یہ کہتے پھرے تھے کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، تو جب انہوں نے حجرِ اسود کو بوسہ دیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”وہ کہتے پھرتے ہیں کہ تم کمزور اور لاغر ہو چکے ہو، تو پہلے تین چکروں میں رمل کرو تاکہ وہ دیکھیں کہ تم میں طاقت ہے۔“ چنانچہ جب انہوں نے حجرِ اسود کو بوسہ دیا تو اپنے پاؤں اٹھا کر رمل کیا، تو مشرکین آپس میں کہنے لگے: کیا یہ وہی نہیں جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ کمزور اور لاغر ہیں؟ یہ تو چلنے پر راضی ہی نہیں، دوڑ رہے ہیں۔