المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12021
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مُزْدَلِفَةَ إِلَى مِنًى فِي ضَعَفَةِ أَهْلِ بَيْتِهِ وَأَخَذَ بِعَضُدِ كُلِّ إِنْسَانٍ مِنَّا فَقَالَ: «لَا تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی کریم ﷺ نے مجھے اپنے گھر کے کمزور افراد کے ساتھ مزدلفہ سے منیٰ کی طرف بھیجا اور ہم میں سے ہر ایک کا بازو تھام کر فرمایا: ”جب تک سورج طلوع نہ ہو، جمرے کو کنکری نہ مارو۔“