المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11986
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْقَاسِمِ الصَّيْدَلَانِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " جَاءَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ نَشَدْتُكَ اللهَ وَالرَّحِمَ، قَدْ أَكَلْنَا الْعلهزَ، يَعْنِي الْوَبَرَ وَالدَّمَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ} [المؤمنون: ٧٦] "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ابوسفیان بن حرب نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: اے محمد! میں آپ کو اللہ اور رشتہ داری کا واسطہ دیتا ہوں، ہم نے علہز کھا لیا ہے - یعنی اونٹ کے بال اور خون ملا کر - تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور بے شک ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا، پھر بھی وہ اپنے رب کے سامنے عاجزی نہ کر سکے اور نہ ہی گڑگڑاتے ہیں۔“ [سورۃ المؤمنون: 76]