المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11979
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقراطيسيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ، ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، قَالَا: ثنا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ الْفُقَرَاءَ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: إِنَّ الْأَغْنِيَاءَ يَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَلَهُمْ أَمْوَالٌ فيتصدقونَ مِنْهَا، وَيُعْتِقُونَ، قَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّيْتُمْ فَقُولُوا: سُبْحَانَ اللهِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاللهُ أَكْبَرُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غریب لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: مالدار لوگ ہماری طرح روزے رکھتے ہیں، ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں، اور ان کے پاس مال بھی ہے جس سے وہ صدقہ کرتے ہیں اور غلام آزاد کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”جب تم نماز پڑھ چکو تو کہو: سبحان اللہ تینتیس بار، الحمد للہ تینتیس بار، اور اللہ اکبر چونتیس بار۔“