المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11898
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ خُيِّلَ لَهُ فِي صَلَاتِهِ أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے اپنی نماز میں یہ خیال آئے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے، وہ اس وقت تک نماز نہ توڑے جب تک آواز نہ سنے یا بو نہ محسوس کرے۔“