المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بسر بن أبي أرطاة القرشي " واسم أبي أرطاة: عمير بن عويمر بن عمران بن الحلبس بن سنان بن نزار بن معيص بن عامر بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك " باب: سیدنا بسر بن ابی ارطاۃ قرشی رضی اللہ عنہ، اور ابی ارطاۃ کا نام عمیر بن عویمر بن عمران بن حلبس بن سنان بن نزار بن معیص بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہے
حدیث نمبر: 1186
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَلَّاقٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مَوْلًى لِآلِ بُسْرٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ أَرْطَاةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتِي فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنِي مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ الْآخِرَةِ» ، وَقَالَ: «مَنْ كَانَ ذَلِكَ دُعَاءَهُ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يُصِيبَهُ الْبَلَاءُ»ترجمہ
آل بُسر کے ایک آزاد کردہ غلام سیدنا بُسر بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”اے اللہ! تمام معاملات میں میرا انجام اچھا فرما، اور مجھے دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا“ اور فرمایا: ”جس کی یہ دعا رہی وہ مصیبت آنے سے پہلے ہی وفات پا جائے گا۔“