المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بسر بن أبي أرطاة القرشي " واسم أبي أرطاة: عمير بن عويمر بن عمران بن الحلبس بن سنان بن نزار بن معيص بن عامر بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك " باب: سیدنا بسر بن ابی ارطاۃ قرشی رضی اللہ عنہ، اور ابی ارطاۃ کا نام عمیر بن عویمر بن عمران بن حلبس بن سنان بن نزار بن معیص بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہے
حدیث نمبر: 1185
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، سَمِعَ بُسْرَ بْنَ أَرْطَاةَ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ أَحْسِنْ عاقِبَتِي فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنِي مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ الْآخِرَةِ»ترجمہ
محمد بن ایوب بن میسرہ بن حلبس بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے سیدنا بُسر بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”اے اللہ! تمام معاملات میں میرا انجام اچھا فرما، اور مجھے دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا۔“