المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، قَالَا: ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا قَذَفَ هِلَالُ بْنُ أُمَيَّةَ امْرَأَتَهُ بِشَرِيكِ بْنِ السَّحْمَاءِ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَتَأْتِيَنَّ عَلَى مَا تَقُولُ بِبَيِّنَةٍ أَوْ لَتُجْلَدَنَّ الْحَدَّ» قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنِّي لَصَادِقٌ، وَلَيُنْزِلَنَّ اللهُ عُذْرِي، فَنَزَلَتْ آيَةُ الْمُلَاعَنَةِ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَلَاعَنَا، فَلَمَّا بَقِيَتِ الْخَامِسَةُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهَا مُوجِبَةٌ فَإِنِّي أَرَدْتُ أَنْ تُرْحَمَ» ثُمَّ قَالَتْ: وَاللهِ لَا فَضَحْتُ قَوْمِي، فَمَضَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَبْصِرُوهَا، فَإِنْ جَاءَتْ بِهِ أَبْيَضَ سَبِطًا قَصَّ الْعَيْنَيْنِ فلِهلالِ بْنِ أُمَيَّةَ، وَإِنْ جَاءَتْ بِهِ آدَمَ جَعْدًا أَكْحَلَ الْعَيْنَيْنِ، فلِشَريكِ بْنِ السَّحْمَاءِ» فَجَاءَتْ بِهِ لِشَرِيكٍسیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب ہلال بن امیہ نے اپنی بیوی پر شریک بن سحماء کے ساتھ زنا کی تہمت لگائی تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم اپنے دعوے پر گواہ لاؤ گے، ورنہ تمہاری پیٹھ پر حد لگائی جائے گی۔“ ہلال نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میں سچا ہوں، اور اللہ ضرور میری براءت نازل فرمائے گا۔ چنانچہ لعان کی آیت نازل ہوئی، رسول اللہ ﷺ نے اسے بلایا تو دونوں نے لعان کیا۔ جب پانچویں (بار) باقی رہ گئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ (لعنت) واجب کرنے والی ہے، میں چاہتا تھا کہ اس پر رحم کیا جائے۔“ پھر اس (عورت) نے کہا: اللہ کی قسم! میں اپنی قوم کو رسوا نہیں کروں گی، اور اس نے (لعان) جاری رکھا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے دیکھتے رہنا، اگر وہ سفید رنگ، سیدھے بالوں اور چھوٹی آنکھوں والا بچہ جنے تو وہ ہلال بن امیہ کا ہے، اور اگر وہ سانولے رنگ، گھنگھریالے بالوں اور سرمگیں آنکھوں والا بچہ جنے تو وہ شریک بن سحماء کا ہے۔“ چنانچہ اس نے شریک سے ملتا جلتا بچہ جنا۔