حدیث نمبر: 11817
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ، ح، وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرُّزِّيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ صَفِيَّةَ حَاضَتْ بَعْدَمَا طَافَتْ فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: أَفِي الْخَيْبَةِ إِنِّي أَرَاكِ لَحَابِسَتَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَمَا ذَلِكَ؟» قَالَتْ: صَفِيَّةُ حَاضَتْ، قِيلَ إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ، قَالَ: «فَلَا، إِذَنْ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو طواف کے بعد حیض آ گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: ”کیا نامرادی کی بات ہے! میں دیکھ رہی ہوں کہ تم ہمیں روکنے والی بن گئی ہو۔“ نبی کریم ﷺ نے پوچھا: ”کیا بات ہے؟“ عرض کیا گیا: صفیہ کو حیض آ گیا ہے۔ کہا گیا: وہ افاضہ (طواف زیارت) کر چکی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر کوئی حرج نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11817
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 319، حدیث 11867