حدیث نمبر: 11805
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ أَبَدًا، وَيُعَذَّبُ عَلَيْهِ، وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ صُبَّ الْآنُكُ فِي سماخِهِ، وَمَنْ كَذَبَ فِي حُلْمِهِ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ شَعِيرَةً، أَوْ قَالَ: بَيْنِ شَعِيرَتَيْنِ، وَيُعَذَّبُ عَلَى ذَلِكَ وَلَيْسَ بِفَاعِلٍ "
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی، اسے قیامت کے دن مکلف کیا جائے گا کہ اس میں روح پھونکے، اور وہ کبھی نہیں پھونک سکے گا، اور اسے اس پر عذاب دیا جائے گا۔ اور جو کسی ایسی قوم کی بات سنے جو اسے ناپسند کرتے ہوں تو اس کے کان میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔ اور جو اپنے خواب میں جھوٹ بولے اسے مکلف کیا جائے گا کہ ایک جو کا دانہ باندھے - یا فرمایا: دو جو کے دانوں کے درمیان گرہ لگائے - اور اسے اس پر عذاب دیا جائے گا حالانکہ وہ ایسا کر ہی نہیں سکے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11805
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 316، حدیث 11855