حدیث نمبر: 11801
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، وَمَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا لِبَنِي فُلَانٍ نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ وَاللهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ الآنَ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ يَبْكِي»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر انصار کے فلاں گھرانے کا ایک غلام تھا، جسے مغیث کہا جاتا تھا۔ اللہ کی قسم! گویا میں ابھی اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ روتے ہوئے مدینہ کی گلیوں میں اس کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11801
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 315، حدیث 11851