المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11799
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَطَبَ فَظَنَّ أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ فَأَتَاهُنَّ فَوَعَظَهُنَّ وَقَالَ: «تَصَدَّقْنَ» فَجَعَلْتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْخَاتَمَ وَالْقُرْطَ وَالْخُرْصَ وَالشيءَ، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَجَمَعَهُ فِي ثِيَابِهِ حَتَّى أَمْضَاهُترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ عید میں حاضر ہوا، آپ نے خطبہ دیا، پھر خیال کیا کہ عورتوں کو آواز نہیں پہنچی، تو آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لے گئے، انہیں نصیحت کی اور فرمایا: ”صدقہ کرو۔“ چنانچہ عورتیں انگوٹھیاں، بالیاں، کنڈل اور دیگر چیزیں ڈالنے لگیں، پھر آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اسے اپنے کپڑے میں جمع کیا یہاں تک کہ لے گئے۔