المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11720
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُهْدِيَ لِبَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَبٌّ نَضِجٌ فَبَعَثَتْ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَكَلَ الْقَوْمُ، وَلَمْ يَأْكُلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: يَا رَسُولَ اللهِ حَرَامٌ هُوَ فَنَتْرُكُهُ؟ قَالَ: «لَا، وَلَكِنِّي أَقْذُرُهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کی کسی زوجہ کو ایک پکا ہوا گوہ کا گوشت ہدیہ کیا گیا، تو انہوں نے اسے نبی کریم ﷺ کی طرف بھیجا، لوگوں نے اسے کھا لیا، لیکن نبی کریم ﷺ نے نہیں کھایا، تو خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ حرام ہے کہ ہم اسے چھوڑ دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، لیکن مجھے اس سے کراہت آتی ہے۔“