المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
براء بن مالك أخو أنس بن مالك باب: سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بھائی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَخُو إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، قَالَ: " بَيْنَمَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، وَأَخُوهُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ عِنْدَ حِصْنٍ مِنْ حُصُونِ الْعَدُوِّ، وَالْعَدُوُّ يُلْقُونَ كَلَالِيبَ فِي سَلَاسِلَ مُحْمَاةٍ، فَتَعْلَقُ بِالْإِنْسَانِ فَيَرْفَعُونَهُ إِلَيْهِمْ، فَعَلِقَ بَعْضُ تِلْكَ الْكَلَالِيبِ، بِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَرَفَعُوهُ حَتَّى أَقَلُّوهُ مِن الْأَرْضَ فَأَتَى أَخُوهُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ فَقِيلَ: أَدْرِكْ أَخَاكَ، وَهُوَ يُقَاتِلُ في النَّاسِ فَأَقْبَلَ يَسْعَى حَتَّى نَزَا فِي الْجِدَارِ، ثُمَّ قَبَضَ بِيَدِهِ عَلَى السِّلْسِلَةِ وَهِي تُدَارُ، فَمَا بَرِحَ يَجُرُّهُمْ وَيَدَاهُ، تُدَخِّنَانِ حَتَّى قَطَعَ الْحَبْلَ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى يَدَيْهِ، فَإِذَا عِظَامُهَا تَلُوحُ قَدْ ذَهَبَ مَا عَلَيْهَا مِنَ اللَّحْمِ، وأَنْجَى الله عَزَّ وَجَلَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِذَاكَ "روایت ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ دشمن کے ایک قلعے کے پاس تھے، اور دشمن گرم زنجیروں میں کنڈے پھینک رہا تھا، جو آدمی سے چمٹ جاتے تو وہ اسے اپنی طرف کھینچ لیتے، تو ان میں سے ایک کنڈا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے چمٹ گیا اور انہیں زمین سے اونچا اٹھا لیا، تو ان کے بھائی براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس (کوئی) آیا اور کہا گیا: اپنے بھائی کو بچاؤ، وہ لوگوں کے درمیان لڑ رہے تھے، تو وہ دوڑتے ہوئے آئے یہاں تک کہ دیوار پر چڑھ گئے، پھر اپنے ہاتھ سے اس زنجیر کو پکڑ لیا جو کھینچی جا رہی تھی، تو وہ برابر انہیں کھینچتے رہے اور ان کے دونوں ہاتھ دھواں دیتے رہے یہاں تک کہ رسی کاٹ دی، پھر انہوں نے اپنے ہاتھوں کی طرف دیکھا تو ان کی ہڈیاں نظر آ رہی تھیں، ان پر سے گوشت جاتا رہا تھا، اور اللہ عزوجل نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو اس (کوشش) کے سبب بچا لیا۔