المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11697
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، وَيُوسُفُ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " كَانَتْ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيٍّ جَارِيَةٌ تَزْنِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا حُرِّمَ الزِّنَا، قَالَ: أَلَا تَزْنِينَ؟ قَالَتْ: لَا، وَاللهِ لَا أَزْنِي أَبَدًا فَنَزَلَتْ {وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ} [النور: ٣٣] "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عبداللہ بن ابی (بن سلول) کی ایک باندی تھی جو جاہلیت میں زنا کیا کرتی تھی، جب زنا حرام قرار دیا گیا تو اس نے کہا: کیا اب تو زنا نہیں کرے گی؟ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں کبھی زنا نہیں کروں گی۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو“ [سورۃ النور: 33]۔